فیصل آباد،پاکستان چاول پیداکرنے والے ممالک میں 14ویں نمبر پرآگیا

Published on December 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

یصل آباد (یو این پی)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں چاول کی مجموعی پیداوار 483 ملین ٹن اور پاکستان میں 6 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جس کے باعث پاکستان دنیا بھر میں چاول پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں چودھویں اور برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے چاول درآمدکنندگان بڑے ممالک میں نائیجیریا، ایران، چین، فلپائن اور انڈونیشیا جبکہ چاول برآمد کرنے والے ممالک میں بھارت، ویت نام، تھائی لینڈ، پاکستان، برازیل اور یوراگوئے شامل ہیں نیز 6 ملین ٹن پاکستانی چاول میں سے دنیا بھر کے مختلف ممالک کو برآمد کئے جانے والے چاول کی مقدار پونے4 ملین ٹن ہے۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں کپاس کے بعد چاول دوسری بڑی نقد آور فصل ہے جو کل کاشتہ رقبہ کے11فیصد پر کاشت کی جاتی ہے جس سے سالانہ اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ چاول کے کل کاشتہ رقبہ میں سے 71فیصد پنجاب میں کاشت ہوتا ہے اورچاول کی ملکی پیداوارکا 63 فیصد پنجاب سے حاصل ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ امسال صوبہ پنجاب میں 45 لاکھ 98 ہزار ایکڑ رقبہ دھان کے زیر کاشت لایا گیا جس سے 38 لاکھ 15 ہزار ٹن چاول کی پیداوار حاصل ہو ئی ہے اس طرح اوسط پیداوار37 من فی ایکڑ رہی۔انہوں نے بتایاکہ رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے دھان کی 22 اقسام متعارف کرائی گئیں جن میں سے 13 اقسام اس وقت پنجاب میں عام کاشت کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں دھان کی زیادہ پیداوار کی حامل نئی اقسام کی دریافت پر تحقیق کے نتیجہ میں دھان کے زیر کاشت رقبہ میں 548 فیصد، پیداوار میں 1235 فیصد جبکہ فی ایکڑ پیداوار میں 120 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes