آرمی ہمارے ملک کا ایک انتہائی اہم ادارہ ہے،صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان

Published on November 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

ل6اہور (یواین پی)آرمی ہمارے ملک کا ایک انتہائی اہم ادارہ ہے اور ہر ادارے کی اپنی ایک اہمیت ہوتی ہے۔باقی جتنے ہمارے قومی ادارے ہیں وہ ہمارے ملک کے تسلسل کے لیے ہیں۔لیکن یہ تسلسل تب ہوتا ہے جب بقا ہوموجود ہو۔ ان خیالا ت کا اظہار سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور تنظیم الاخوان کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ آ رمی ہمارا وہ انسٹیٹیوشن ہے جو ہماری بقا کی ضمانت ہے اور جتنی بھی وہ قوتیں جو اسلام دشمن ہیں یاپاکستان دشمن ہیں اُن کے سامنے جو بہت بڑا رکاوٹ کا حصہ ہے وہ ہماری آرمی ہے۔ انھوں نے کہا کہ الحمد للہ ہماری آرمی دنیا کی مانی ہو ئی آرمی ہے۔ابھی حال ہی میں انٹرنیشنل جومشقوں کے مقابلے ہوتے ہیں جس میں مختلف ممالک کی آرمی حصہ لیتی ہے اُس میں ہماری آرمی نے ٹاپ کیا ہے۔لیکن اس میں ایک نقطہ جو میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ہر شعبہ کا ایک حصہ ہے کام کااب فرض کریں دہشت گردی آگئی جو ہمارے ملک کا اندرونی نظام ہے کیا اُس میں پولیس ہے کیا اُس میں انٹیلیجنس ایجنسیاں جو پولیس کے متعلقہ ہیں وہ ہیں کیا اس میں رینجرز موجود ہے ملک کے اندر کتنی قسم کی پولیس ہے تو جب انکی ذمہ داری بھی آرمی پر ڈال دی جائے،دوسری بات جب قدرتی حادثہ پیش آ جائے جیسے سیلاب ،جس میں بڑی بڑی کمیٹیوں کے نام آتے ہیں مختلف ادارے ہیں ان کاموں کے لیے کبھی کسی نے یہ سوال کیا کہ بند سلامت تھے یا نہیں،کبھی کسی نے سوال کیا کہ نہروں کی صفائی تھی یانہیں،کبھی کسی نے سوال کیا کہ ہمارے جو ڈیم ہیں اُن سے کتنا پانی چھوڑنا تھا اور کب چھوڑنا تھا جو سارا پانی کا پریشر سسٹم نے اُٹھانا تھاتو جب بات ہو تی کہ سیلاب آگیا اب ہمارے پاس فورسز ہیں اس لیے آرمی کو لگا دویہ سارا سنبھالے تو جوسبب تھے اس ساری وجہ کے کیا اُن میں ادارے نہیں ہیں اسی طرح ابھی آپ دیکھ لیں کہ زلزلہ آ گیا تو زلزلہ میں کہا جاتا ہے کہ ہر ضلع ،تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک حکومت کے ادارے موجود ہیں جو انتظامی امور سے متعلق ہیں انھوں نے ایکسٹرا پلان کیا کر رکھے ہیں ایک روڈ کسی وجہ سے بند ہو سکتا ہے تو کیا اُس کے متبادل کوئی دوسرا روڈ ہے تو اس سب پر اگر آپ خیال کریں تو بے شمار ادارے ہیں جن کے یہ سب سنبھالنے کے کام ہیں۔تو جب آپ آرمی کو ملک کے ہر کام میں شامل کرتے ہیں تواُن کی اپنی جو کارکردگی ہے اُن کا اپنا شعبہ ڈسٹرب ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog