بابا گورو نانک دیو جی کے 546 ویں جنم دن کی تقریبات

Published on November 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 762)      No Comments

222
لاہور(یو این پی)متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ بابا گورو نانک دیو جی کے 546 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، اقلیتوں کی خدمت ہماری آئینی، قانونی اور اسلامی ذمہ داری ہے جس سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو گا۔ بھارت میں ہونے والے پر تشدد واقعات اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی دوسرے انتظامی اجلاس میں کیا جس میں پاکستان سکھ گوردواہ پر بندھک کمیٹی کے پر دھان سردار شام سنگھ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائن خالد علی، ڈپٹی سیکرٹری عمران خان، پی آر او عامر حسین ہاشمی، گلزیز چوہدری سمیت حساس اداروں، امور داخلہ،خارجہ، پولیس، فوج، رینجرز، مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او، واپڈا، کسٹمز، ریلوے، امیگریشن اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق نے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائیدوں کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں بھارت سے ہزاروں سکھ یاتری 20 نومبر کو پاکستان آئیں گے جبکہ دیگر ممالک سے بھی ہزاروں یاتریوں کی آمد متوقع ہے یہ تقریبات 29 نومبر تک جاری رہیں گی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر تمام تر انتظامات فول پروف ہو نگے، بھارت کے مقابلے میں وہاں سے آنے والی یاتریوں سیکورٹی سمیت دیگر مہمان نوازی کے لیے مثالی اقدامات کر کے اسلامی ملک غیر مذہب کے ساتھ محبت کا ثبوت دے گا، ہم یاتریوں کی رہائش، لنگر، میڈیکل سمیت سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہوں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد ہو رہا ہے جو قابل مذمت ہے جبکہ ہم بھارت سے آنے والے مہمانوں کی عزت افزائی میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے اور تمام تر انتظامات پہلے سے بہت بہتر ہوں گے، ہمارا ملک ایک اسلامی ریاست ہونے کے ناطے اسلامی اصولوں کے عین مطابق غیر مسلموں سے پیار و محبت کی نئی مثال قائم کرے گا۔ اس سے قبل چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاورق نے ٹرسٹ کے زیر انتظام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید گرلز ہائر سیکنڈری سکول صدیق پورہ میں نئے قائم کی گئی پنجابی اور گورومکھی زبان کی کلاسز کا افتتاح کیا، تقریب میں سردار شام سنگھ سیکرٹری بورڈ اکرام الحق، سیکرٹری ایجوکیشن نسرین مہدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل فراز عباس، پرنسپل ام کلثوم سمیت دیگر سکھ اور ہندو افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سردار شام سنگھ نے کلاسز کے اجراء پر چیئرمین بورڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاورق نے ملک بھر میں بسنے والے ہندو ہم وطنوں کو انکے مذہبی تہوار” دیوالی” کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے نیک جذبا ت کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں ہندو برادری کے لوگ آج دیوالی منا رہے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں مرکزی تقریب آج شام 7 بجے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام کرشنا مندر راوی روڈ میں منعقد ہو گی جس میں ہندو برادری کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المسلمین کے اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔ ہندو افراد بھر پور انداز سے اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes