اسفندیار ولی خان کا نیشنل پارٹی کے جی ایس یاسین بلوچ کے انتقال پر اظہار افسوس

Published on November 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments

پشاور(یوا ین پی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ اسفندیارولی خان نے نیشنل پارٹی22 کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسین بلوچ کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پارٹی کی لیڈر شپ، کارکنوں اور مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے ڈاکٹر یاسین بلوچ کی نا گہانی موت کو ان کی پارٹی اور خاندان کیلئے بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے عوام اور صوبے کیلئے مرحوم لیڈر کی خدمات قابل قدر رہی ہیں اور ان کی جدوجہد یاد رکھی جائے گی۔ اے این پی کے سربراہ نے اپنے بیان میں مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme