حکومت، فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں،عبدالقادر بلوچ

Published on November 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 571)      No Comments

فوج کے تحفظات کا براہ راست تعلق کراچی سے ہےaqadirbaloch_5-23-2014_148635_l
فوج کی آبزرویشن ہے کہ سندھ حکومت نے بڑے کرپشن کیسز پرکوئی کارروائی نہیں کی
فوج حکومت کا ماتحت ادارہ ہے وہ اس سے کیسے جواب طلبی کرسکتا ہے،انٹرویو
اسلام آباد(یوا ین پی) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فوج اور حکومت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں جب کہ فوج کے بیان کا تعلق بھی کراچی میں 240 ارب کی کرپشن کے الزامات پر صوبائی حکومت کی عدم کارروائی سے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں وفاقی وزیرسیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں اور فوج حکومت کا ماتحت ادارہ ہے وہ اس سے کیسے جواب طلبی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے تحفظات کا براہ راست تعلق کراچی سے ہے اور فوج کے بیان کا تعلق بھی کراچی میں 240 ارب کی کرپشن کے الزامات پر صوبائی حکومت کی عدم کارروائی سے ہے۔عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کرپشن سے متعلق الزام پرکوئی کارروائی نہیں کی اور فوج کی آبزرویشن ہے کہ سندھ حکومت نے بڑے کرپشن کیسز پرکوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں نے مزید انکشافات کیے تو نیا تنازع کھڑا ہوجائیگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes