سلطان الفقر پبلیکیشنز کی ایجوکیشن ایکسپو اینڈ بک فیئر میں شرکت

Published on November 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

مانگا منڈی(یو این پی) سلطان الفقر پبلیکیشنز نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ تین روزہ ایجوکیشن اینڈ بک فیئر ایکسپو میں شرکت کی ہے۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے تمام کتب پر 50 فیصد کی خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی فقر و تصوف پر مبنی مایہ ناز کتب میں علمی و ادبی شخصیات کے علاوہ عوام الناس کی بھی خصوصی دلچسپی رہی۔ سلطان العاشقین کی شہرۂ آفاق تصنیفِ مبارکہ شمس الفقرا کو خاص پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ آپ مدظلہ الاقدس کی تصانیفِ مبارکہ ابیاتِ باھُو کامل، حقیقت اسم اللہ ذات اور فقر اقبال کو بھی قارئین نے خوب پسند کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme