سعودی عرب: پیپسی کی آڑ میں بیئر سمگل کرنیکی کوشش ناکام

Published on November 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

666
ریاض(یو این پی)سعودی عرب میں پیپسی کی آڑ میں بیئر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی سیکورتی فورسز کی جانب سے ملک میں معروف مشروب پیپسی کی آڑ میں بیئر سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ سعودی کسٹم اہلکاروں کی جانب سے جب ایک کنٹینر کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی تو اس میں بیئر کے 48 ہزار کینز موجود تھے جنھیں بڑی مہارت کے ساتھ پیپسی برانڈ کے لیبل سے چھپایا گیا تھا۔ حکام نے تمام کینز ضبط کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اسے منگوانے والوں سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں شراب نوشی پر سخت پابندی عائد ہے اور اس کے استعمال کرنے والوں کو سخت سزا دی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme