حکومت کی برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، نوازشریف

Published on March 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

111111
لاہور (یو این پی) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ گلشن اقبال پارک سانحہ کے سبب ہر پاکستانی کا دل غمزدہ ہے۔ دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنا کر دہشت گرد کیا پیغام دینا چاہتے ہیں انہیں معلوم ہے۔ بچے کچے عناصر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب رکھ رہے ہیں۔ آخری قسط تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان عناصر کو جڑ سے اکھاڑ لینے تک ہمارا مشن جاری رہے گا۔ نوازشریف نے اپنے خطاب میں کہا ہمارے دین نے ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں امن کا پیغام لیکر آئے۔ انہوں نے کہا حکومت کے نرم اقدامات کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اشتعال اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔پاکستان کی سرزمین انسانیت کے دشمنوں کیلئے تنگ کردی گئی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا ہماری مسلح افواج کی کوششوں اورعوام کی تائید سے دہشت گردی کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔ دہشت گردوں کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے۔ ہم اللہ پرپختہ ایمان، یقین محکم اور محنت کے ساتھ اپنا سفرجاری رکھیں گے۔ انہوں نے سانحہ گلشن اقبال پارک کے شہداءکے بلند درجات کی دعا بھی مانگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes