لفظ پاکستان کے خالق چودھری رحمت علی کا آج 118واں جنم دن

Published on November 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments

1
لاہور(یو این پی)لفظ پاکستان کے خالق اور آزاد وطن کے خواب کو تعبیر دینے کے لیے میدان کارِزار میں اترنے والے چودھری رحمت علی کی آج ایک سو اٹھارہویں سالگرہ ہے اپنے دور میں پایہ کے وکیل ہونے کے باوجود چودھری رحمت علی نے تحریک پاکستان کی خاطر وکالت کو ترک کر دیا۔تفصیلات  کےمطابق پاک لوگوں کی دھرتی کا نام پاکستان رکھنے والے چودھری رحمت علی سولہ نومبر اٹھارہ سو ستانوے کو ہوشیارپور کے گاؤں موہراں میں حاجی شاہ گجر کے ہاں پیدا ہوئے۔ اینگلوسنسکرت ہائی اسکول جالندھرسے میٹرک کرنے کے بعد انیس سو چودہ میں اسلامیہ کالج لاہور میں داخلہ لیا۔کام جو مردوں کے ہیں سو وہی کر جاتے ہیں کے مصداق انہوں نے انیس سو پندرہ میں اسلامیہ کالج میں بزم شبلی کی بنیاد رکھی اور اسی پلیٹ فارم سے تقسیم ہند کا نظریہ پیش کیا۔مسلمانوں کی حالت زار پر کُڑھنے والے چودھری رحمت علی نے آزاد وطن کے حصول کی منزل کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے انیس سو تینتیس میں پاکستان نیشنل لبریشن موومنٹ کے نام سے تنظیم بنائی اوراسی سال تاریخی کتابچہ Now or Never یعنی اب یا کبھی نہیں شائع کرتے ہوئے پہلی مرتبہ لفظ پاکستان کو استعمال کیا۔آپ کے مطابق آپ نے یہ نام پنجاب، افغانیہ، کشمیر، سندھ،   بلوچستان سے اخذ کیا ہے جہاں مسلمان بارہ سو سال سے آباد ہیں۔تحریک پاکستان کا یہ عظیم مجاہد تین فروری انیس سو اکیاون بروز ہفتہ کوانتہائی کسمپرسی کی حالت میں برطانیہ میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔سترہ روز تک کولڈ سٹوریج میں اپنے ہم وطنوں کا انتظار کرتے کرتے بالآخر دو مصری طلبہ کے ہاتھوں کیمبرج کے قبرستان کی قبر نمبر بی آٹھ ہزار تین سو تیس میں امانتاً اس امید کے ساتھ دفن کر دیا گیا کہ ایک نہ ایک دن اس مردمجاہد کے ہم وطن اسے اپنے وطن کی مٹی میں دفنانے کے لیے لے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme