پیرس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشت گرد بین المذاہب امن اتحاد کو نقصان پہنچا نا چاہتے ہیں۔صوفی مسعود احمد صدیقی

Published on November 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 620)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی) چےئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان،امیر تنظیم مشائخ عظامMasood Ahmad Siddiqui Lasani Sarkar پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے اپنے بیان میں کہا کہ پیرس پر دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔اور وہ بین المذاہب امن اتحاد کو نقصان پہنچا نا چاہتے ہیں۔پاکستان سمیت یہ ناسور پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتا ہے۔ جس کا سد باب انتہائی ضروری ہے ۔دنیا کاکوئی بھی مذہب انتہا پسند ی کی تعلیم نہیں دیتا۔آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر افواج پاکستان کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہا جنرل راحیل شریف صاحب کی قائدانہ صلاحیتون میں کوئی کمی نہیں ،اور جس بہادری سے وہ افواج پاکستان کو لیڈ کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔آپریشن ضرب عضب نے پوری دنیا میں یہ باور کروا دیا ہے کہ مسلمان دہشت گردی کے کس حد تک خلاف ہیں اور دین اسلام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ فلسطین ،کشمیر ،برما میں بھی انسانیت کی تذلیل کی جارہی ہے،جس کے سد باب کیلئے عالمی میڈیا اور یورپی ممالک کو اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، یہ وقت بین المذاہب امن اتحاد کا ہے ۔اور تمام مذاہب کو مل کر دہشت گردی کے اس ناسور کو ختم کرنا ہے۔ہم پیرس پر حملے پر حکومت پیرس اور عوام کیساتھ بھر پور اظہار ہمدردی کرتے ہیں ۔دہشت گردی کے اس ناسور کو ختم کرنے کیلئے صوفیانہ طر ز فکر کو تمام مذاہب میں فرو غ دینے کی ضرورت ہے،اور اس کی آفاقی تعلیمات کے ذریعے معاشرے میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme