نوشہروفیروز ،معصوم کلی سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کوپھانسی کی سزا

Published on April 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 550)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)سات سالہ معصوم نمرہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 3 بار پھانسی کی سزا ماڈل کورٹ کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کی تحصیل محراب پور 2011 میں ملزم اصغر کمبوہ نے محلے کی سات سالہ معصوم بچی نمرہ مشتاق کو اسکول جاتے ہوِئے اغوا کرکے زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کو نکاسی آب کے کنویں میں پھینک دیا تھا جسے پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر بچی کی نعش کو کنویں سے نکالا گیا تھا جس پر محراب تھانہ میں ملزم کیخلاف اغوا قتل اور زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کا فیصلہ ماڈل کورٹ نے سناتے ہوئے ملزم اصغر کمبوہ پر جرم ثابت ہونے پر ملزم کو تین بار پھانسی کی سزا کا حکم دیا گیا ہے اس موقع پہ بچی کے والد مشتاق کمبوہ نے بتایا کہ ملزم نے بڑی بیدردی سے میری معصوم بیٹی کا قتل کیا ملزم کو اس کے جرم کی سزا ملے اس لیے میں نے اپنی جمع پونجی تک بیچ دی اور مجھے یقین تھا عدالت دے گی اور مجرم اپنے انجام کو پہنچے گا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题