انگلینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی

Published on November 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 759)      No Comments

777
دبئی(یو این پی) چوتھا ایک روزہ میچ بٹلر کی جارحانہ اننگز کے ساتھ 116، جبین رائے کے 102 رنز، انگلینڈ نے 355 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ عادل رشید کی 3 ڈیوڈ ویلے کی 2 وکٹیں پاکستانی ٹیم 271 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دیکر سیریز 3-1 سے جیت لی، بٹلر مین آف دی میچ قرار پائے۔ دبئی میں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کی پہلی وکٹ 54 رنز پر گری جب ہیلز 22 رنز بنا کر محمد عرفان کی بال پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ ہوئے، جس کے بعد حیس رائے اور جوئے روٹ نے پاکستانی شاہینوں کی ایک نہ چلنے دی اور 140 رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کی، 194 پر انگلینڈ کی دوسری وکٹ گری جب جیسن رائے ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنا کر یاسر شاہ کی بال پر بابر اعظم کو کیچ تھما بیٹھے، 201 پر انگلینڈ کو تیسرا نقصان اٹھانا پڑا جب جوئے روٹ 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنا کر اظہر علی کی بال پر سٹمپ ہو گئے۔ 227 پر این مورگن 14 رنز بنا کر اظہر علی ہی کی بال پر سٹمپ ہوئے، جس کے بعد بٹلر نے انتہائی جارحانہ کھیل پیش کیا، 306 پر انگلینڈ کی پانچویں وکٹ گری جب بٹلر 13 رنز بنا کر محمد عرفان کی بال پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ ہوئے، بٹلر نے 46 گیندوں پر 8 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور 8 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 116 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ معین علی بھی 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز بنائے، عرفان اور اظہر علی نے 2,2 جبکہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی، 356 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 45 رنز پر گر گئی جب احمد شہزاد 13 رنز بنا کر ویلے کی بال پر معین علی کے ہاتھوں کیچ ہوئے، 64 پر پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب اظہرعلی 44 رنز بنا کر ویلے کی بال پر کیچ ہو گئے۔ 129 پر پاکستان کی تیسری وکٹ گری جب محمد حفیظٖ 37 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، 176 پر پاکستان کی چوتھی وکٹ گری جب بابر اعظم ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنا کرعادل رشید کی بال پر ہیلز کے ہاتھوں کیچ ہوئے، 194 پر پاکستان کی پانچویں وکٹ گری جب محمد رضوان 11 رنز بنا کر عادل رشید کی بال پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ ہوئے 228 پر پاکستان کو چھٹا نقصان اٹھانا پڑا جب شعیب ملک 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنا کر ٹویلے کی بال پر ہیلز کے ہاتھوں کیچ ہوئے، 249 پر پاکستان کی ساتویں وکٹ گری جب سرفراز احمد 24 رنز بنا کر عادل رشید کی بال پر ویلے کے ہاتھوں کیچ ہوئے، 259 پر پاکستان کی آٹھویں وکٹ گری اور وہاب ریاض 1 رن بنا کر معین علی کا شکار بنے، 271 پر پاکستان کی نویں وکٹ گری اور یاسر شاہ 5 رنز بنا کر معین علی کی بال پر ووکس کے ہاتھوں کیچ ہوئے، پاکستان کی آخری وکٹ انور علی آؤٹ ہوئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog