راستہ روکنے والوں سے قوم حساب لے رہی ہے،نواز شریف

Published on November 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

777
خانیوال( یواین پی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ روکا گیا ، راستہ روکنے والوں سے قوم آج حساب لے رہی ہے، بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی بھی ایک حساب ہے، ملک میں سڑکوں کا جال بچھا دیں گے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی ختم ہوگی، وزیراعظم نے خانیوال ملتان موٹروے ایم فور سیکشن کا افتتاح کردیا، تقریب سے خطاب میں کہا کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے سڑکوں کی تعمیر کے لیے کچھ نہیں کیا، ملک کے اہم منصوبوں پر کام رکا رہا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آمریت کا سلسلہ چلتا رہتا تو نہ جانے آج پاکستان کس حال میں ہوتا آج صرف موٹر وے اور میٹرو منصوبے ہی نہیں بن رہے بلکہ کارخانے بھی لگ رہے ہیں اور بجلی کے اندھیرے بھی دور ہورہے ہیں، وزیر اعظم نے نوتعمیر شدہ سڑک پر قافلے کی صورت سفر کیا اور اس کا جائزہ لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes