حبیب آبادحلقہ این اے 140میں سیاسی گہما گہمی عروج پر قومی اسمبلی کی سیٹ پر کانٹے دار

Published on June 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 679)      No Comments

تجزیہ ۔۔۔۔ محمد عرفان

 حبیب آبادحلقہ این اے 140اور پی پی 179 میں سیاسی گہما گہمی عروج پر قومی اسمبلی کی سیٹ پر کانٹے دار جبکہ صوبائی سیٹ پر دلچسپ مقابلہ متوقع 
تفصیلات کے مطابق حبیب آباد این اے 140اور پی پی 179میں سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری و ساری ہے سیاسی افطار پارٹی اپنے عروج پر ہیں این اے140میں ن لیگ کی جانب سے رانا محمد حیات خاں ،پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سردار طالب حسین نکئی ،تحریک لبیک یارسول اللہ کی طرف سے رانا تنویر ریاض ،متحدہ مجلس عمل کی جانب سے حاجی محمد رمضان، پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک یونس اعوان سمیت دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات جمع کر وائے ہیں اس سیٹ پر ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے جبکہ پی پی 179میں درجنوں امیدوار مد مقابل آگئے ہیں جن میں ابھی تک ن لیگ کا میداور فائنل نہیں کیا گیا ن لیگ کی ٹکٹ کے لیے محمود انور چوہدری ، مشتاق چوہدری ، چوہدری محمد بلال دعوے دار ہیں جبکہ دوسری طرف پی ٹی آئی کا ٹکٹ سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب پیر مختار احمد کو مل گیا اس ٹکٹ کے لیے بھی پانچ امیدوار دعوے دار تھے جن میں رانا ممتاز علی خاں، عقیل اسلم چوہدری ،حاجی رانا طارق ، طیب محمود جعفری ، شامل تھے ان میں سے رانا ممتاز علی خاں نے آزاد حیثیت سے بھر پور الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ دیگر دعوے داروں کی جانب سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا تحریک لبیک یارسول اللہ کی جانب سے پیر میجر اعجاز احمد الیکشن لڑ رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چوہدری امجد علی میو ،ملک یونس اعوان ٹکٹ کے دعوے دار ہیں آزاد امیدواروں میں صدر بار ایسوسی ایشن پتوکی احسن نظامی ایڈووکیٹ ، حاجی جہانگیر حسین ماجرا ، چوہدری ابراہیم میو، سنی تحریک کی جانب سے شاہد حسین قادری ،مقابلے میں ہیں اس دفعہ صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر درجن بھر امیدوار آنے سے دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا سیاسی پنڈت بیس ہزار پلس ووٹ لینے والے امیدوار کو وونر قرار دے رہے ہیں ۔ 

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog