نوازشریف کا مظلوم بننا انتہائی شرمناک ہے، عمران خان

Published on July 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق وزیرا عظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کا مظلوم بننا انتہائی شرمناک ہے جبکہ ان کا کہناتھا کہ قوم بتا دے گی وہ سیاسی شعور رکھتی ہے اور نوازشریف کے جھوٹوں سے بیوقوف نہیں بنے گی۔یوا ین پی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد نواز شریف کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے تحریک انصاف کے سرابراہ نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے خود کو مظلوم ثابت کرنا شرمناک ہے جبکہ ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف کو وزیراعظم نامزد کرکے نوازشریف جمہوریت کی توہین کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایسے شخص کو نامزد کرنا جس کا نام نیب ریفرنس میں ہے افسوسناک ہے۔سابق وزیراعظم اپنے عمل سے قومی شعور کی توہین اور جمہوریت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ نواز شریف کے خلاف پہلے ہی سپریم کورٹ نے ریفرنس دائر کررکھا ہے ، اس پر نواز شریف جھوٹ بولنے ، دھوکہ دہی اورحلف کے خلف ورزی کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ عمران خان کا یہ بھی کہناتھا کہ نواز شریف اپنے بدعنوان ساتھیوں پر ہی بھروسہ کرسکتاہے جس کی مثال شاہد خاقان عباسی کی بطور عبوری وزیراعظم نامزدگی ہے جو کہ دوارب ڈالر مالیت کے ایل ین جی اسکینڈل میں ملوث ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme