بنگلہ دیش میں جو کچھ ہورہا ہے انسانی حقوق کی پامالی ہے، وزیر داخلہ

Published on November 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

index
اسلام آباد(یو این پی)  وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اخلاقیات، عالمی اور انسانی حقوق کی پامالی ہے، انسانیت کے قتل پر عالمی ادارے خاموش کیوں ہیں،وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بنگلہ دیش میں دی جانے والی پھانسیوں پراپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں ایک گروہ بنگلہ دیشی اور پاکستانی عوام میں بھائی چارے کی فضا کو بحال ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا،ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے،انسانیت کے قتل پر عالمی ادارے خاموش کیوں ہیں؟ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ 1971 میں اس گروہ کا کیا کردار رہا، آئندہ کابینہ کے اجلاس میں یہ مسئلہ اٹھائیں گے تاکہ بنگلہ دیش حکومت کے انتقام کی آگ کے آگے دیوار کھڑی کی جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog