گلگت : آٹے کا بحران شدت اختیارکر گیا ،عوام پریشان

Published on November 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

04
گلگت(یو این پی) گلگت شہر اورمضافات میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا،عوام آٹے کے حصول کیلئے لمبی لمبی قطاروں میں لگ کر چھ سو روپے والا تھیلا پندرہ سو روپے میں خریدنے پرمجبور ہیں،گلگت میں وفاق کی جانب سے گندم کاکوٹہ کم ہونے کی وجہ سے آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے،عوام آٹے کے ایک تھیلے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور لمبی لمبی قطاروں میں گھنٹوں انتظار کے بعد چھ سو روپے والا تھیلا پندرہ سو روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں،مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے کم گندم فراہم کی جارہی ہے، وفاق آٹے کا کوٹا بڑھادے تو آٹے کا بحران ختم ہوسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes