بلدیاتی انتخابات ،کراچی میں مختلف جماعتوں نے بھرپورطریقے سے انتخابی شروع کردی

Published on November 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

کراچی (یوا ین پی ) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا معرکہ 5 دسمبر کو ہو گا ۔ بلدیاتی33 انتخابات کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھرپور طریقے سے شروع کر دیا ہے اور کراچی شہر کی شاہراہوں ، چورنگیوں ، سڑکوں ، گلیوں اور محلوں میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے اپنے بینرز ، اسٹیمر ، پینا فلیکس ، ہولڈنگز اور جھنڈے آویزاں کر دیئے ہیں ۔ شہر کی شاہراہیں اور گلی محلے انتخابی مہم کا مرکز بن گئی ہیں ۔ شہر میں ہر طرف جھنڈے اور بینرز نظر آ رہے ہیں اور ہر جماعت اور آزاد امیدوار کی کوشش ہے کہ وہ ان بینرز اور ہولڈنگز کے ذریعہ ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کریں ۔ اس تشہیری مہم کے ذریعہ سیاسی جماعتوں نے اپنے منشور کو عوام تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔ اب یہ دیکھنا ہو گا کہ کراچی شہر کا میئر کس جماعت سے منتخب ہوتا ہے ۔ اس کا فیصلہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعہ کرنا ہے ۔اس حوالے سے کیے گئے ایک خصوصی سروے کے دوران یہ دیکھنے میں آیا کہ کراچی کی اہم شاہراہیں اور علاقے ایم اے جناح روڈ ، گرومندر ، ٹاور ، شاہراہ پاکستان ، لسبیلہ چوک ، یونیورسٹی روڈ ، شاہراہ فیصل ، برنس روڈ ، ملیر ، نیشنل ہائی وے ، ناگن چورنگی ، خداد کالونی ، جیکب لائن ، صدر ، لکی اسٹار ، کیماڑی ، کھارادر ، سلطان آباد ، بزرٹہ لائن ، ماڑی پور ، بلدیہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ، منگھوپیر ، نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، گولیمار ، گارڈن ، رام سوامی ، رنچھورلائن ، اولڈ سٹی ایریا ، کورنگی ، لانڈھی ، شاہ فیصل کالونی ، لیاقت آباد ، پی آئی بی کالونی ، طارق روڈ ، بہادر آباد ، پرانی سبزی منڈی ، گلشن اقبال ، گلشن حدید ، کلفٹن ، فیڈرل بی ایریا ، عزیز آباد ، کریم آباد ، ایف سی ایریا ، موسی کالونی ، مچھر کالونی ، لیاری ، ابراہیم حیدری سمیت پوش اور مضافاتی علاقوں میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے یونین کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین اور جنرل ممبرز ( وارڈ کونسلرز ) کی نشستوں پر اپنے امیدواروں کی عوامی رابطہ مہم کے تحت بھرپور طریقے سے تشہیری مہم شروع کر دی ہے ۔ اس تشہیری مہم کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں پر بڑے بڑے ہولڈنگز ، پینا فلیکس ، اسٹیمر ، پول بینرز ، بینر ، جھنڈے اور اسکرینز نصب کی جا رہی ہیں ۔ زیادہ تر سیاسی جماعتیں شہر کی اہم شاہراہوں پر نصب سائن بورڈز پر پینا فلیکس اسکرین نصب کر رہی ہیں ۔ شہر میں سب سے زیادہ تشہیری مہم متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) اور پاکستان تحریک انصاف کی نظر آ رہی ہیں جبکہ جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) ، رائے حق پارٹی ، مہاجر قومی موومنٹ ، جمعیت علمائے اسلام (ف) ، عوامی نیشنل پارٹی ، جمعیت علمائے پاکستان اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت محدود پیمانے پر آزاد امیدوار بھی اپنی تشہیری مہم چلا رہے ہیں ۔ اس تشہیری مہم پر جہاں لاکھوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں ، اب دیکھنا یہ ہو گا کہ کامیابی کس جماعت کو حاصل ہوتی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes