کیا وطن کی خاطر شہید ہونیوالے خلائی مخلوق ہیں: تہمینہ درانی

Published on May 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

لاہور(یو این پی) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کیا وطن کی خاطر شہید ہونے والے خلائی مخلوق ہیں؟ کرنل سہیل عابد کی شہادت پر شدید صدمے میں ہوں۔ یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے مختلف جلسوں میں خلائی مخلوق کا ذکر کر چکے ہیں۔ صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا میرا مقابلہ تو اس خلائی مخلوق کیساتھ ہے جو نظر نہیں آتی، پاکستان کی عوام میرے ساتھ ہے۔نواز شریف نے عمران خان اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب! میرا آپ کیساتھ کوئی مقابلہ نہیں، آپ کوئی شے نہیں ہو۔ زرداری صاحب! میرا آپ کیساتھ بھی کوئی مقابلہ نہیں، میرا مقابلہ تو خلائی مخلوق کیساتھ ہے جو نظر نہیں آتی لیکن پاکستان کی عوام میرے ساتھ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes