پی آئی اے کی ٹکٹوں کی فروخت میں 6 کروڑ کے فراڈ کا انکشاف

Published on November 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 612)      No Comments

333
لاہور(یو این پی) آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق  پی آئی اے میں بے ضابطگیوں کی انتہا نے ائیر لائن کو کنگلا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، آڈٹ رپورٹ کے مطابق 70 کروڑ 14 لاکھ روپے کا تیل کہاں گیا کچھ پتہ نہیں کیونکہ یہ فیول خریدا تو گیا ”جہازوں“ میں استعمال نہیں کیا گیا۔ ٹکٹوں کی فروخت میں 6 کروڑ روپے زیادہ کی خوردبرد کی گئی، جنرل منیجر اور قانونی مشیر کو 6 کروڑ سے زیادہ کی غیر قانونی ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ پی آئی اے نے سال 2012ء میں 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کا ”کھانا“ بیچارے ملازمین کو کھلا دیا۔ علاوہ ازیں پی آئی اے میں 2012 کے دوران 2 ارب 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی بے ضابطگیاں کی گئی اور ملازمین کو ”شاباش“ کے نام پر غیر قانونی طور پر 90 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog