بلاول بھٹو نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا

Published on November 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

555
لاہور(یو این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری پنجاب میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات پر بول پڑے۔ انہوں نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے دھاندلی کا الزام لگا دیا۔ کہتے ہیں دوسرے مرحلے میں پنجاب میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔ پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں کو دوبارہ گنتی میں بھی ہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے بعد پنجاب کا تفصیلی دورہ کروں گا اور پنجاب میں تنظیمی اجلاس اور کارکنوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آئندہ عام انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آغاز پنجاب سے کروں گا۔ پیپلز پارٹی غریب عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog