جرائم پیشہ عناصر کو بے نقاب کرنے پہ سینئر صحافی اغواء،صحافی سراپا احتجاج

Published on May 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

watto
ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ لوگوں کی ’’کالے کرتوت‘‘ اپنی قلم کی نوک پہ لا کر بے نقاب کرتار ہوں گا سینئر صحافی ثاقب سہیل وٹو
بورے والا (یواین پی )گزشتہ روزسینئرصحافی صبح کی سیر کے دوران اغواء،ایک دن کی قید کے بعد اغواء کاروں کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق مقامی سینئرصحافی جوایک اخبارمیں بطور انچارج شکایات سیل اپنے فرائض پوری دلجمعی ،احسن طریقے اور خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہا ہے 15-05-2015بروز اتوار بوقت صبح 6/-بجے فضل آباد ٹاؤن برلب نہر جنوبی سائیڈ پرمدرسہ کے قریب سیر کررہا تھا کہ اچانک چیچہ وطنی روڈ بوریوالا کی طرف سے ایک کار برنگ سفیدایکس ایل آئی آکرسینئرصحافی کے قریب رکی اور اچانک کار میں سے ملزمان مسلح آتشیں اسلحہ اترے اورگن پوائنٹ پر سینئرصحافی کو زبردستی کار میں ڈالا اور دیگرملزمان اپنا اسلحہ سینئرصحافی پر تان کر کھڑے رہے ۔ملزمان نے سینئرصحافی کو دھمکی دی کہ اگر شور کیا تو جان سے مار دیں گے۔ اسی اثناء میں ملزم یاسر مختارنے اپنی جیب سے رومال نکال کر سینئرصحافی کے منہ پر رکھ دیا جس سے سینئرصحافی بے ہوش ہوگیا ۔ جب سینئرصحافی کو ہوش آیا تواس نے اپنے آپ کو ایک کمرہ میں بند پایا۔ صحافی نے اپنی جیب کو چیک کیا جس میں سے مبلغ5,000/-روپے اور دیگر ضروری دستاویزات کو ناموجود پایا،موقع ملتے ہی صحافی اغواء کاروں کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہوا وجہ عناد یہ ہے کہ کچھ دن پہلے صحافی کی ملزمان سے گالی گلوچ ہوئی تھی جس کی رنجش میں ملزمان نے صحافی کو اغواء کیاگزشتہ روزایس ایچ اوتھانہ سٹی بوریوالاشوکت علی کوسینئر صحافی محمد ثاقب سہیل ولد سہیل رستم قوم وٹو نے ایک درخواست دی جس میں بتایا گیا کہ انہیں یاسر مختار ولد م مختار احمد قوم ملک سکنہ کوٹھی نان سنگھ میاں چنوں ضلع خانیوال عمران ولد محمد رمضان قوم قریشی سکنہ مجاہد کالونی بوریوالا ضلع وہاڑی اورایک نامعلوم اغواء کاروں نے اغواء کیا صحافی کے اغواء پر مقامی صحافیوں نے ایک ہنگامی اجلاس میں صحافی کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا واضح رہے کہ سینئر صحافی ثاقب سہیل وٹو نے جرائم پیشہ عناصر کے مذموم مقاصد اور مذموم کاروائیوں کا پردہ چاک کیا تھا صحافی نے بتایا کہ انہیں سنگین نوعیت کی دھمکیاں بھی دی جا رہیں ہیں اغواء جیسے گھٹیا عزائم میرے مقاصد سے مجھے پیچھے نہیں ہٹا سکتے ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ لوگوں کی ’’کالے کرتوت‘‘ اپنی قلم کی نوک پہ لا کر بے نقاب کرتار ہوں گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme