پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،نواز شریف

Published on November 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

777
ویلیٹا(یو این پی)   وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،پاکستان نے دو سال قبل دہشت گردی کے خلاف جامع آپریشن شروع کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،مالٹا میں ہونے والے ریٹریٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے اور اس کی مذمت کرتاہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، پاکستان نے دو سال پہلے دہشتگردی کے خلاف جامع آپرشن شروع کیا جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی جان لینے اور پرتشدد کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 50ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy