سعودی وزیر بیندر حجار کی حج و عمرہ ویزے کے لیے فیس وصولی کی خبروں کی سختی سے تردید

Published on November 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

ریاض(یواین پی) پاکستان میں حج و عمرہ ٹریول ایجنٹس لوگوں سے حج اور عمرے کےindex ویزے کی مدد میں بھاری فیسیں وصول کرتے ہیں مگر سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی بھی غیرملکی سفارتخانہ حج اور عمرہ ویزوں کی کوئی فیس وصول نہیں کرتا بلکہ یہ ویزے بالکل مفت فراہم کیے جا رہے ہیں. گزشتہ روز سعودی وزیر بیندر حجار نے حج و عمرہ ویزے کے لیے فیس وصولی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی سفارتخانے ان ویزوں کے عوض کوئی فیس وصول نہیں کر رہے. انہوں نے کہا کہ سلطنت حج اور عمرہ عازمین کو آسانی اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے اربوں ریال خرچ کرر ہی ہے.بیندر حجار کا کہنا تھا کہ اس سال عمرہ کی غرض سے سعودی عرب آنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور اس اضافے کے پیش نظر سعودی وزارت حج عمرہ زائرین کو آسانی، تحفظ اور دیگرسہولیات دینے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ عمرہ سروسز کا سسٹم الیکٹرانک ہونے کے بعد ویزے کا حصول انتہائی آسان ہو گیا ہے۔ گزشتہ سال 60لاکھ افراد نے عمرہ ویزہ حاصل کرنے کے لیے اس سروس کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ سعودی وزیر کی طرف سے یہ بیان ایسے موقع پر آیا ہے جب 489عمرہ زائرین کا پہلا گروپ سعودی عرب پہنچ چکا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes