اب نواز شریف بچ نہیں سکتا، سید خورشید شاہ

Published on June 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

khursheed-shah
اسلام آباد (یو این پی) قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اب نواز شریف بچ نہیں سکتا، وزیر اعظم نے ٹی او آرز پر متفق ہونے کا فیصلہ نہ کیا تو کوئی اور کریگا، سڑکوں پر دھرنے کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا جائیگا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کو بہت لچک دکھائی ہے، بڑی تحقیق کے بعد یہ الزامات سامنے آئے ہیں۔ بظاہر تو وزیر اعظم کا نام اس میں شامل نہیں تاہم ان کے صاحبزادوں کا نام شامل ہے، دوسری جانب وہ ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں، اپوزیشن نے حکومت کو ٹی او آرز پر پارلیمنٹ میں بات کرنے کو کہا، اپوزیشن معاملات کا حل بات چیت سے نکالنا چاہتی ہے، سپریم کورٹ نے حکومتی ٹی او آرز اس لئے مسترد کر کے واپس بھیجوا دیئے کہ اس سے ان کی بدنامی ہو سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پانامہ کے معاملے کیلئے ٹی او آرز میں ناکامی ہوگی تو سپریم کورٹ میں اگر معاملہ جائے گا تو وہ خود بخود سکینڈل کا فرانزک آڈٹ کرائے گی۔ بہرحال وزیر اعظم بچ نہیں سکتا، اگر ادھر ادھر بچنے کی کوشش کریگا تو اور نقصان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار کہا کہ اس معاملے کو پارلیمنٹ کے اندر حل کیا جائے ورنہ معاملہ سڑکوں پر نہ آئے گا، سیاست میں آگے بڑھنا اور پیچھے ہٹنا پڑتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے منشور میں ہے کہ وہ جمہوری اقدار کو محفوظ کرتا ہے، نواز شریف پارلیمنٹ میں اسی سات سوالات کے جوابات دے دیتے تو معاملہ ختم ہو جاتا، وزیر اعظم نے فیصلہ نہ کیا تو کوئی اور کریگا، ایسا نہ ہو کہ فیصلے سڑکوں پر کرنے پڑیں، سڑکوں پر دھرنے کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا جائیگا۔ اپوزیشن نے نو اتحادی جماعتوں سے مل کر ٹی او آرز بنائے ہم کسی کے آگے بیچھے نہیں آگے جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس پارلیمنٹ میں تبدیلی ہونی چاہئے، میاں صاحب نے خود سابق صدر کو دھمکا دیا تھا، زرداری صاحب پاکستان آنے کو تیار ہیں، زرداری کا پاکستان آنے کا فیصلہ پارٹی کریگی۔ انہوں نے کہا کہ میں خوفزدہ ہو چکا ہوں کہ ہماری خارجہ پالیسی بالکل ناکام ہے، میں یہ بات پارلیمنٹ کی سطح پر کئی بار کہہ چکا ہوں۔ گزشتہ کئی عشروں سے خارجہ پالیسی ناکام نہیں دیکھی ہے۔ ہماری قریبی اسلامی ممالک ایران ہم سے ناراض ہو کر چلا گیا، پاک چین کے درمیان راہداری منصوبے جو سرمایہ کاری ہو رہی ہے وہ بھی بہت خطرناک ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes