پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئیں

Published on April 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

1

راولپنڈی ۔۔۔ پاکستان اور چین کی 2 ہفتوں کی مشترکہ فوجی مشقیں اتوار کو راولپنڈی کے نزدیک شروع ہوگئیں۔ مشترکہ فوجی مشقوں کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی پرچم لہرائے گئے اور قومی ترانے پیش کئے گئے جس میں پاک فوج کی نمائندگی میجر جنرل ہمایوں عزیز اور چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کے سینئر کرنل لیو اگیو نے کی۔ مشترکہ مشقوں کا مقصد جامغ تربیتی پروگرام کے ذریعے میڈیکل کے شعبہ میں باہمی تجربہ اور معلومات کی شراکت کرنا ہے۔ یہ مشق بالخصوص شدید سیلاب اور ریلیف کیمپوں پر دہشتگرد حملوں کی صورت میں ڈیزاسٹر ریلیف آپریشنز پر مرکوز ہیں ۔ مشق میڈیکل کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے تبادلہ کا بھی موقع فراہم کریگی تاکہ امن اور جنگ کے زمانہ کے دوران علاج معالجہ کے اقدامات کو بہتر بنایا جاسکے۔ مشترکہ فوجی مشقیں ’’فرشتہ امن 2014ء‘‘ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے معاون ثابت ہوں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes