بوریوالہ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ

Published on November 18, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

\"12\"
بوریوالہ (یواین پی) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر؍ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل وہاڑی جواد اکرم نے نماز، عرس تقاریب یا کسی بھی مذہبی پروگرام کے علاوہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع ، قابل اعتراض ،مواد رکھنے ،پھیلانے،چھاپنے، فروخت کرنے اسی قسم کے مواد پر مبنی آڈیو وڈیو سیڈیز کیسٹ فروخت کرنے، رکھنے، قابل اعتراض تقاریر کرنے، نعرے لگانے ،وال چاکنگ کرنے ، ہر قسم کے آتشیں و غیر آتشیں اسلحہ کی نمائش،ساتھ لے کر چلنے ، آذان اور جمعۃ المبارک کے خطبہ کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

رواداری، ہم آہنگی، برداشت کا مظاہرہ ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے۔ آصف سعید خان منیس
بوریوالہ (یواین پی)صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید خان منیس نے کہا ہے کہ امن معاشرے کے کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کے ضرورت ہے اس لیے معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ امن کے لیے رواداری، ہم آہنگی، برداشت کا مظاہرہ کرے۔ یہ بات انہوں نے پیر کوڈی سی او وہاڑی کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے کہا کہ ملکی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم اپنے فروعی اختلافات کو بھلا کر اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام عالی مقام حسین ابن علیؓ نے کربلا کے میدان میں بھی صبر، برداشت اور حوصلے کی لازوال مثال قائم کی ہے اور رہتی دنیا تک مسلمانوں بلکہ پورے عالم کے لیے سیدنا امام حسینؓ کا عمل ایک قابل تقلید روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسوہ حسینیؓ پر عمل کرتے ہوئے اپنے معاشرے اور ملک میں امن قائم رکھنا ہے اور امن کی خاطر اپنی انا اور اختلافات کو قربان کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل ہیں لیکن اس کے باوجود تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام اور نمائندہ افراد بھی اپنی روایتی رواداری اورذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں جلوسوں کے ہمراہ رہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme