ملک بھر میں چہلم امام حسین کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل

Published on December 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

02
اسلام آباد(یو این پی) ملک بھر میں چہلم امام حسین کے لیے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، بیشتر شہروں میں آج ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بند ہو گی۔ سیکیورٹی کے لیے پولیس کے ساتھ فوج اور رینجرز اہلکار بھی خدمات انجام دیں گے۔ ملک بھر میں چہلم امام حسین کے لیے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔بیشتر شہروں میں آج ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل کے ساتھ انٹرنیٹ سروس بھی بند ہو گی۔سیکیورٹی کے لیے پولیس کے ساتھ فوج اور رینجرز اہلکار بھی خدمات انجام دیں گے،جلوسوں کے راستوں کی چیکنگ اور سرچنگ کا عمل جاری ہے،جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ ماتمی جلوسوں کے راستوں کے گھروں اور پلازوں کی چھتوں پر کھڑے ہونے، اسلحہ رکھنے یا لہرانے پر پابندی جبکہ لاوڈ اسپیکر کا استعمال سخت ممنوع ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy