ایکریڈیشن کارڈز نہ ملنے پر صدر یونین آف جرنلسٹ اور چئیرمین پریس کلب جھنگ کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب

Published on December 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

llll
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بلدیاتی انتخابات میں صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے ضلعی حکومت کی جانب سے ایکریڈیشن کارڈز نہ ملنے پر صدر یونین آف جرنلسٹ اور چئیرمین پریس کلب جھنگ کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ۔اجلاس میں مشاورت کے بعد چئیرمین پریس کلب جھنگ کی قیادت میں صحافیوں کا ایک وفد نے ڈی سی او جھنگ اور ڈی پی او جھنگ سے ملاقات کی ۔لیاقت علی انجم نے ڈی سی او اور ڈی پی او جھنگ کے سامنے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صحافیوں میں پائی جانے والی تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیا ۔قریب ایک گھنٹے کی پر امن بات کے چیت کے بعد ڈی سی او نادر چٹھہ اور ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو کی جانب سے نامی گرامی چینلز کو کوریج کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ لوکل اخبارات کے نمائندگان کو الیکشن کیلئے پولنگ اسٹیشنز کی کوریج کی اجازت نہیں ہو گی ۔جسکے بعد میٹنگ کو برخواست کر دیا گیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题