وہاڑی،صحت مند سرگرمیاں انسانی جسم کی نشو ونما میں اہم کردار کی حامل ہیں سید ماجد علی

Published on December 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 623)      No Comments

maj
وہاڑی(یواین پی)ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات وہاڑی سید ماجد علی نے کہا ہے صحت مند سرگرمیاں انسانی جسم کی نشو ونما میں اہم کردار کی حامل ہیں نوجوانوں میں نظم و ضبط پیدا کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینا ضروری ہے یہ بات انہوں نے خورشید انور سٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ سپورٹس اینڈ یوتھ ڈویلپمنٹ کونسل کے زیر اہتمام انٹر تحصیل کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی ،چےئرمین ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن زاہد خان برکی،صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن طاہر رشید،زاہد عالم سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ،قیصر شہزاد فنانس سیکریٹری ،طاہر شریف گجر اور سید رفیق کلیم شاہ، جہانزیب بھی موجود تھے ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات سید ماجد علی نے کہا کہ کھلاڑی امن کا سفیر ہوتا ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہونے کی وجہ سے اس میں کھلاڑیوں کے لیے ایک سبق پوشیدہ ہوتا ہے شکست کھلاڑی کو اپنی غلطیوں کا احساس دلا کر آئندہ جیت کا حوصلہ دیتی ہے جبکہ جیت کھلاڑی کوآگے بڑھنے کی نئی راہ دیتی ہے سید ماجد علی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی پر بھی توجہ دینا چاہیے کیونکہ علم کے بغیر انسان ادھورا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملک مرتضی نے بتایا کہ انٹر تحصیل کھیلوں کے مقابلوں میں کرکٹ، ہاکی ، فٹ بال ، والی بال ، کبڈی ، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن کے مقابلے شامل ہیں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے انٹر تحصیل کرکٹ مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے پہلا میچ بورے ولا اور میلسی تحصیل کی ٹیموں کے درمیاں کھیلا گیا30اوور کے میچ میں میلسی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 168رنز بنائے اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے بورے والا کی ٹیم 168رنز کے تعاقب میں 141رنز پر آؤٹ ہو گئی تبسم نے68اورسکندر کھچی نے30رنز کی اننگز کھیلی اس طرح میلسی کی ٹیم نے27رنز سے میچ جیت لیا بورے والا کی طرف سے کاشف نے50رنز سکور کئے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes