و فاقی دارالحکومت کے ،کامیاب امیدواروں کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری

Published on December 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

44
مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے 232‘ 232 امیدوار کامیاب ہوئے
جماعت اسلامی نے مجموعی طور پر آٹھ‘ پی پی نے بھی آٹھ نشستیں حاصل کیں، 148 آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے
مختلف یونین کونسلوں کی 14 نشستوں پر مختلف وجوہات پر انتخابات ملتوی کئے گئے
اسلام آباد (یوا ین پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وافاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پہلے بلدیاتی انتخابات میں 636 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے 232‘ 232 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جماعت اسلامی نے مجموعی طور پر آٹھ‘ پی پی نے بھی آٹھ نشستیں حاصل کیں 148 آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔مختلف یونین کونسلوں کی 14 نشستوں پر مختلف وجوہات پر انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں ۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے 20 ‘ پی ٹی آئی نے 16 اور 14 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔۔ جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن) 99‘ تحریک انصاف 107‘ آزاد 77‘ جماعت اسلامی 4‘ پیپلز پارٹی 4‘ تحریک تحفظ پاکستان 2‘ اے ڈبلیو پی 3‘ پاسبان پاکستان 2 اور اے اے پی ایک نشست حاصل کی۔ خواتین کی 34 نشستیں مسلم لیگ (ن) ‘39تحریک انصاف‘ 23 آزاد‘ 3 جماعت اسلامی اور ایک نشست پیپلز پارٹی نے حاصل کی۔ محنت کشوں اور کسانوں کی 22 مسلم لیگ (ن)‘ 21 پی ٹی آئی ‘ 6 آزاد ‘ ایک جماعت اسلامی‘ نوجوانوں کی 21مسلم لیگ (ن)‘ 20 تحریک انصاف‘ 7 آزاد اور دو پیپلز پارٹی نے حاصل کیں۔ غیر مسلموں میں سے مسلم لیگ (ن) 16‘ پی ٹی آئی 13‘ آزاد 7 اور پیپلز پارٹی نے ایک نشست حاصل کی۔ اس طرح اسلام آباد کی 650 کل نشستوں میں سے 636 نشستوں پر انتخاب مکمل ہوگیا ہے جبکہ مختلف یونین کونسلوں میں غیر مسلموں کی 12 نشستوں پر انتخاب نہیں ہو سکا۔ یو سی 41 میں نان مسلم کی ایک نشست پر امیدوار کی وفات کے باعث انتخاب ملتوی جبکہ یو سی 10 میں بھی جنرل ممبر کی ایک نشست پر امیدوار کی وفات پر انتخاب ملتوی کیا گیا۔ جماعت اسلامی نے مجموعی طور پر آٹھ‘ پی پی نے آٹھ نشستیں حاصل کیں جبکہ 148 آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy