اوپن یونیورسٹی میں سائنس کے موضوع پر تین روزہ ورکشاپ آج شروع ہوگی

Published on December 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

150px-Allama_Iqbal_Open_University_logo
اسلام آباد (یواین پی )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے زیر اہتمام سائنس کے موضوع پر تین روزہ ورکشاپ آج )جمعہ 11۔دسمبر (کو صبح 10۔بجے یونیورسٹی کے سائنس کمپلیکس میں شروع ہوگی۔ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے نوجوان ریسرچر کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ ملک بھر کی مختلف جامعات سے سکالروں کی ایک بڑی تعداد ورکشاپ میں شرکت کررہی ہیں۔چئیرمین شعبہ فزکس ٗ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس کے مطابق ورکشاپ کے دوران ایک سافٹ وئیر بھی متعارف کیا جائے گا جس کے ذریعہ عملی طور پر کسی لیبارٹری میں جائے بغیر اور تجربات کئے بغیر طلبہ اپنا ریسرچ کا کام کرسکیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes