جھنگ،ڈاکٹر منظور احمدعابدکے زیر صدارت جھنگ یونین آف جرنلسٹس کا ایک اہم اجلاس

Published on December 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 577)      No Comments

NewUNN
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ یونین آف جرنلسٹس کا ایک اہم اجلاس کل مورخہ 11.12.2015زیر صدارت ڈاکٹر منظور احمدعابد صدر جھنگ یونین آف جرنلسٹس دفتر پریس کلب جھنگ میں منعقد ہوا ۔ جس میں جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے ممبران کی اکثریت نے شرکت کی۔ اجلا س میں معزز ممبران کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد کو اکثریت نے ترمیم کے ساتھ منظور کر لیا۔ منظور ہونے والی قرار داد میں نئے ممبران کو ایک سال مکمل ہونے پر ووٹ کا حق دیا جائے گا، جن درخواست گزاروں کی نئی ممبر شپ مسترد کی گئی ہے ان کو جنرل کونسل کے اجلا س میں اپیل کا حق اور جو مسترد درخواست گزار اپیل نہیں کریں گے ان کو سیکورٹی واپس کی جائے گی۔مزید مشترکہ جنرل کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر دونوں اداروں کے لئے الیکشن 2016کے انعقاد کے حوالہ سے غیر جانب دار الیکشن کمیشن کا قیام اور ایک ہی دن الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme