کولکتہ کے ریڈن گارڈن سٹیڈیم کے باہر بھگڈر مچنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے

Published on June 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,715)      No Comments

2
کولکتہ ۔۔۔ کولکتہ کے ریڈن گارڈن سٹیڈیم کے باہر بھگڈر مچنے سے عورتوں اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ منگل کو سٹیڈیم میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کے اعزاز میں انڈین پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن جیتنے پر اعزازی تقریب میں بھگڈر مچ گئی جس پر قابو پانے کیلئے پولیس کو شائقین کرکٹ پر لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ عوام حفاظتی رکاوٹیں توڑ کر فلم سٹاروں اور شوبز کے دیگر افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے بچنے کیلئے لوگوں نے ادھر ادھر بھاگنا شروع کر دیا جس کے نتیجہ میں بہت سی عورتیں، بچے اور دیگر افراد بھاگنے والوں کے پیروں تلے روندھ کرزخمی ہوگئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy