پولیو کے مرض میں اضافہ تشویشناک ہے ای ڈی او ہیلتھ وہاڑی

Published on October 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 550)      No Comments

images
وہاڑی(یواین پی) انسداد پولیو کے عالمی دن کے حوالہ سے ضلعی محکمہ صحت وہاڑی کی طرف سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیاسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر افضل بشیر ای ڈی او ہیلتھ وہاڑی نے کہا کہ پولیو کے مرض میں اضافہ تشویشناک ہے پنجاب میں پولیو کے صرف 3کیس سامنے آئے ہیں جبکہ پاکستان بھر میں پولیو کیسوں کی تعداد220ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمہ کے لیے ہم سب کو مل کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہیں سرکاری اداروں کے افسران ، اہلکار اور عوام کا باہمی اشتراک ہی اس مرض کے مکمل خاتمہ کا باعث بن سکتا ہے ڈاکٹر افضل بشیر نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان ایسا ملک ہے جہاں پولیو کے مرض میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس میں یقیناًکہیں نہ کہیں ہماری کوتاہی کا عمل دخل ہے اہمیں اپنی خامیوں پر قابو پا کر اس مرض کو ختم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مذہبی حوالہ سے بھی انسدادپولیو ویکسین کے بارے میں جید علمائے کرام کے فتوے موجود ہیں عوام اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے افواہوں پر کان دھرنے کی بجائے پولیو ویکسین کے قطرے بچوں کو ضرور پلائیں سیمینار میں ڈی او ایچ ،پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ، میڈیکل آفیسرز، ایل ایچ ویز اور ویکسینیٹرز نے شرکت کی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog