عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ڈی سی اووہاڑی

Published on December 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

11
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ڈاکٹرز کی کمی کو دور کرنے کے لیے واک ان انٹرویوکے طریقہ کار کے تحت 14ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لیے محکمہ صحت کو سفارشات بھجوا دی گئی ہیں جبکہ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے لیے ٹینڈرز مکمل کر لئے گئے ہیں شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے ادویات کی لوکل پرچیز کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں اور ضلع کے تینوں بڑے ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایمرجنسی ، ڈائیلسز اور امراض دل وارڈ میں مفت ادویات کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی لیبارٹری ، ایکسرے ڈیپارٹمنٹ، شعبہ انتقال خون میں بہتری خوش آئند ہے جبکہ وارڈز میں مریضوں کا رش اس بات کا شاہد ہے کہ ڈاکٹر دلجمعی کے ساتھ مریضوں کے علاج معالجہ میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈی ایچ کیو ہسپتال مزید فعال بنانے کے لیے کوشاں ہے اور نئی عما ر ت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے مشینری کی خریداری کی جا رہی ہے نئے ڈاکٹرز اور سٹاف کی تعیناتی کے لیے نئی ایس این ای منظوری کے لیے بھجوا دی گئی ہے ہسپتال کے لیے بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے 11کے وی کی نئی ٹرانسمیشن لائین کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ ہسپتال کے معاملات کی روزانہ بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور بعض معاملات پر ڈاکٹر ز کے درست تحفظات کو بھی دور کیا گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme