بورے والا :مسلم لیگ ن کی ایک وکٹ اور گر گئی ،یوسف کسیلیہ نااہل قرار

Published on September 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 765)      No Comments

 11122334455بورے والا (یواین پی )حلقہ پی پی 232سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمد یوسف کسیلیہ کو الیکشن ٹربیونل ملتان نے کاغذات نامزدگی داخل کروانے کے وقت اثاثوں کے مندرجات غلط اندراج کروانے پر نا اہل قرار دے دیا۔ یوسف کسیلیہ کے خلاف ریٹ پٹیشن الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر پیر محی الدین چشتی نے داخل کروائی تھی ۔ جس کی سماعت ملتان کے الیکشن ٹربیونل میں جاری تھی۔ جس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن ٹربیونل ملتان کے فاضل جج ارشد حسین نے اثاثہ جات کے غلط اندراج ثابت ہونے پر یوسف کسیلیہ کو نااہل قرار دے کر 90دن میں الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیا۔یاد رہے کہ محمد یوسف کسیلیہ نے الیکشن آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑا تھا اور بعد میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کی تھی جبکہ پیر محی الدین چشتی نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes