گجرات ،شہریوں اور پولیس ملازمین کیلئے معیاری ہسپتال بنائیں گے اختر علی

Published on December 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 627)      No Comments

Asif
گجرات (محمد آصف) سی پی ایل سی کے ممبران کا مشاورتی اجلاس چیئرمین چوہدری اختر علی چھوکر کلاں کی رہائش گاہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی پی ایل سی ہسپتال کے قیام کیلئے تفصیلاً غور و غوض کیا گیا اور سی پی ایل سی میں ممبر شپ حاصل کرنیوالوں کیلئے اگلے ماہ جنوری میں ممبرشپ کھولنے کا فیصلہ کیاگیا تا کہ سی پی ایل سی کے ہسپتال اور شہریوں کی ویلفیئر کیلئے باصلاحیت اور سی پی ایل سی کے رولز پر پورا اُترنے والے افراد کو ممبر شپ دی جائے۔ گزشتہ روز چیئرمین سی پی ایل سی چوہدری اختر علی آف چھوکر کلاں کی دعوت پر سی پی ایل سی کے ممبران کا اہم مشاورتی اجلاس چھوکر کلاں میں چوہدری اختر علی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی اپی ایل سی کے نام پر ویلفیئر ہسپتال کے قیام اور ممبران کے وقار کے تحفظ کیلئے محکمہ پولیس اور ممبران کے درمیان رابطہ رکھنے کیلئے لائحہ عمل بنایا گیا اجلاس میں چیئرمین چوہدری اختر علی آف چھوکر کلاں نے کہا کہ سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے تمام ممبران کے حقوق اور وقار کا تحفظ چیئرمین سی پی ایل سی کی ذمہ داری ہے جس کو میں انشاء اللہ احسن طریقہ سے پورا کرونگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ممبران کو بھی چاہیے کہ اپنی مقامی ایس ایچ اواور پولیس ملازمین کے ساتھ جرائم کو روکنے اور شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کو بحال کرنے کیلئے پل کا کردار ادا کریں۔ چوہدری اختر علی آف چھوکر کلاں نے کہا کہ ڈی پی اوگجرات رائے ضمیر الحق سی پی ایل سی کے تعاون اور ضلع گجرات کے مخیر شہریوں کے تعاون سے گجرات میں ویلفیئر ہسپتال بنانا چاہتے ہیں جس کیلئے سی پی ایل سی تمام تر توانائیاں لگانے کا اعلان کرتی ہے تا کہ شہریوں اور پولیس ملازمین کیلئے معیاری ہسپتال بن سکے لیکن ہسپتال کے قیام سے پہلے ممبران سی پی ایل سی کا اعتماد میرے لئے حاصل کرنا ضروری ہے جس پر اکثریت رائے سے اجلاس میں شریک ممبران نے چیئرمین سی پی ایل سی کو اعتماد دلایا کہ سی پی ایل سی ہسپتال کیلئے ہم خود بھی اور دوست احباب سے مالی تعاون کروائینگے۔ اجلاس میں وائس چیئرمین الحاج امجد فاروق نے کہا کہ سی پی ایل سی جلد ہی ڈی پی اورائے ضمیر الحق اور شہریوں کے درمیان بہتر رابطے کا کردار ادا کرنے کیلئے ضلع گجرات کے مخیر حضرات اور سی پی ایل سی کے ممبران کے اعزاز میں پروقار ظہرانے کا انتظام کریگے جس میں ڈی پی اوگجرات ہسپتال کے قیام کے بارے میں شہریوں کو اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کرینگے چوہدری اشرف گاگھڑی نے کہا کہ پولیس لائن گجرات میں بننے والے ہسپتال کا نام سی پی ایل سی ہسپتال رکھا جائے اور ہسپتال کو چلانے کیلئے سی پی ایل سی کے ممبران پر مشتمل بورڈ آف گورنر بنایا جائے۔اجلاس میں ملک شہباز احمد، لیاقت علی قادری ، چوہدری افتخار احمد، محمدجاوید بٹ، چوہدری نعمان اکبر، الحاج محمدصادق بٹ، راجہ محمدجمیل موہری شریف ، کامران گھمن اور شیخ خالد محمودنے بھی اپنی تجاویز پیش کی اور چیئرمین سی پی ایل سی چوہدری اختر علی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں شرکت کرنیوالوں میں چوہدری اللہ دتہ آف سانتھل، عابد فاروق، چوہدری محمداشرف گاگھڑی، الحاج محمدصادق بٹ، چوہدری افتخار احمد معروف، ملک شہباز احمد، لیاقت علی قادری، ملک امجد علی، توصیف حیدر، سرفراز احمدایڈووکیٹ، چوہدری اخترامرہ کلاں، نعمان اکبر منگووال، چوہدری محمداعظم منگووال، محمدجاوید بٹ، سینئر نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس چوہدری وحید الدین، چیئرمین خواص پور چوہدری تنویر اشرف، چوہدری قاسم علی آف چھوکر کلاں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد چیئرمین سی پی ایل سی چوہدری اختر علی کی طرف ممبران سی پی ایل سی اور علاقہ کے معززین کے اعزاز میں پرقار ظہرانہ دیا گیا اور اے پی ایس سکول پشاور کے شہداء کے لئے دُعائے مغفرت کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题