پریس کلب جھنگ اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات کے شیڈول کااعلان

Published on December 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 767)      No Comments

222
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) :پریس کلب جھنگ اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات کے شیڈول کااعلان کردیاگیاہے جس کے مطابق پولنگ 31دسمبربروزجمعرات کوصبح 9بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ہو گی نیز اس ضمن میں معروف صحافیوں حاجی منظور انور ، آفتاب احمد خان ترین اور رائے محمد منظوراحمد کھرل پر مشتمل تین رکنی الیکشن کمیشن قائم کردیاگیاہے جبکہ کاغذات نامزدگی آج دوپہر تک جاری اور اتوار کی دوپہر تک وصول کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے ترجما ن نے بتایاکہ پریس کلب اور یونین کے مختلف عہدوں پر الیکشن لڑنے کے خواہش مند ممبران آج 18دسمبر کو دوپہر تین بجے تک کاغذات نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ کاغذات نامزدگی 20دسمبر بروز اتوار کی دوپہر تین بجے تک وصول کئے جائیں گے جن کی جانچ پڑتال 21دسمبر بروز پیر کو ہو گی اور کاغذات 22دسمبر بروز منگل کو واپس لئے جا سکیں گے ۔ انہوں نے بتایاکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 23دسمبر بروز بدھ کو جاری کی جائے گی ۔انہوں نے بتایاکہ الیکشن کے سلسلہ میں ضابطہ اخلاق جاری کردیاگیاہے جس کی خلاف ورزی پر امیدوار کو نااہل بھی قرار دیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ 31دسمبر بروز جمعرات کو پولنگ پریس کلب جھنگ میں منعقد ہو گی اور اسی شام 5بجے کامیاب عہدیداران کے ناموں کاا علان کردیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ مزید معلوما ت یا رہنمائی کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جاسکتاہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy