بھارت کے سوا غیر ملکی سکھ یاتریوں کو 45 روز کا ملٹی پل ویزہ دینے کا فیصلہ

Published on September 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کے سوا غیر ملکی سکھ یاتریوں کو 45 روز کا ملٹی پل ویزہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کرتار پور راہداری کھول کر پاکستان نے عالمی دنیا کو پیغام پہنچایا ہے کہ ہم امن کے پیامبر ہے، نئی دہلی کے ساتھ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مذاکرات چل رہے ہیں جن میں کرتار پور راہداری کے ذریعے کتنے بھارتی سکھ پاکستان آئیں گے اور کتنے نہیں، ان پر مذاکرات جاری ہیں۔ تاہم اب ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جسکے مطابق وفاقی حکومت نے بھارت کے سوا غیر ملکی سکھ یاتروں کو 45 روز کا ملٹی پل ویزہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ بھارت کے سواتمام غیر ملکی سکھ یاتریوں کو 45 روزہ ملٹی پل ویزہ دیا جائیگا، وفاقی حکومت نے سکھ یاتریوں کو ویزہ دینے کا باقاعدہ طور پر فیصلہ کر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme