پھالیہ،نجی کالج کی وین الٹ گئی،2طلباء اورڈرائیور جاں بحق،8 زخمی

Published on December 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 533)      No Comments

llll
منڈی بہاوالدین(یواین پی)منڈی بہاوالدین کی تحصیل پھالیہ میں نجی کالج کی وین سامنے سے آنے والی بس سے ٹکراکر الٹ گئی،حادثے میں وین ڈرائیوراور2طالب علم جاں بحق جبکہ8طلباوطالبات زخمی ہو گئے۔گزشتہ روز طلباوطالبات سے بھری نجی کالج کی وین کوحادثہ پیش آیاپنڈی کالو موڑ پرجہاں سامنے سے آنے والی تیز رفتاربس سے ٹکرانے کے بعد وین الٹ گئی۔وین ڈرائیورموقع پردم توڑ گیا،جبکہ 4طالبات اور6طلبازخمی ہوگئے،3معمولی زخمیوں کو پھالیہ سٹی اسپتال میں مرہم پٹی کے بعد گھروں کو بھیج دیاگیا،طلحہ اور عامرنامی 2طالب علم عزیز بھٹی اسپتال گجرات منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئے،جبکہ3طلبااور2طالبات عزیز بھٹی اسپتال گجرات میں زیرِعلاج ہیں۔حادثے کے بعدپولیس اورشہریوں کی بڑی تعدادموقع پرجمع ہوگئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog