انڈونیشیا میں کرسمس اور نئے سال کی تقریبات میں سیکورٹی کیلئے ڈیڑھ لاکھ اہلکار تعینات کیے جائیں گے

Published on December 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

images
جکارتہ (یواین پی) انڈونیشیا میں کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے دوران عوامی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشین فوج کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیرس حملوں کے بعد ملک کے حساس علاقوں میں نگرانی اور سکیورٹی کا نظام پہلے ہی سخت کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ 22 دسمبر سے 2 جنوری تک ملک میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی ۔حکام کے مطابق ان دنوں میں شدت پسند بالخصوص غیر مسلم افراد کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog