سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر جوں کی توں پڑی ہے ،شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے گا،ڈاکٹر طاہر القادری

Published on December 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

index
لاہور(یوا ین پی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پانچ ماہ بعد دوبارہ وطن واپس پہنچ گئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے پیچھے بھی کرپشن کا پیسہ استعمال کیا جارہا ہے، سندھ میں خطرناک اور بھیانک کھیل کھیلا جارہا ہے کرپشن کا گٹھ جوڑ سندھ میں آپریشن ناکام بنانا چاہتا ہے، وہ مظلوموں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر جوں کی توں پڑی ہے ،شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔ طاہر القادری ترکی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے تو عوامی تحریک کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں طاہر القادری کاکہنا تھا کہ سارا ملک ذاتی کاروبار کی طرح چلایا جارہا ہے ملک میں قانون کی حکمرانی کہیں نظر نہیں آرہی انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتو ں نے ایک دوسرے کی کرپشن چھپانے اور اسے تحفظ دینے کے لیے آپس میں سمجوتہ کررکھا ہے، وفاقی حکومت اور سندھ کی حکومت ایک ہی صفحہ پر ہیں دونوں کی مکمل ہم آہنگی ہے مگر وہ گیند ایک دوسرے کی کورٹ میں پھینک کر قرار داد منظور کرتے ہیں کبھی آپریشن روکنے کے لیے طرح طرح کی شرائط لگاتے ہیں کہ صرف ان لوگوں کے خلاف آپریشن ممکن ہوگا جو براہ راست دہشت گردی میں ملوث ہوں گے اس کا مطلب یہ ہوا کہ اجرتی قاتلوں کے خلاف آپریشن ہوگا اور قتل کروانے والوں کے خلاف کوئی آپریشن نہیں ہوگا۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر جوں کی توں ہے شہدا کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، ماڈل ٹاؤن شہدا کے ساتھ دوسرا ظلم کیا گیا ایک تو ہماری ایف آئی آر جوں کی توں پڑی ہے اس لیے کہ دور دور تک کسی عدل اور انصاف کی توقع نہیں ہے ،کمیشن رپورٹ کے حوالہ سے ہائی کورٹ میں کوئی فیصلہ نہیں ہو پارہا ،ہماری ایف آئی آر کے اوپر پولیس نے ہمارے آدمیوں پر دوہری فرد جرم عائد کر دی ہے جو قانون اجازت نہیں دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے کی طرح مسائل کی دلدل میں پھنسا ہے کرپشن ملک کی جڑوں کو کھارہی ہے کرپشن کرنیو الے ایک دوسرے کو تحفظ دے رہے ہیں۔ طاہر القادری نے مظلوموں کی حمایت اور ظلم کے خلاف جہاد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم ظلم ناانصافی اور کرپشن کے خاتمہ کی جنگ لڑتے رہیں گے اور دنیا کی کوئی طاقت اور حکمرانوں کا سرمایہ اور ان کے منصوبے ہمیں عدل وانصاف اور مظلوموں کی حمایت کی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹاسکتے، طاہر القادری تحریک منہاج القران کے زیر اہتمام 32ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题