آرمی چیف کا اگلے ہفتے افغانستان کے دورے کا امکان

Published on December 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

index
اسلام آباد(یو این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اگلے ہفتے افغانستان کا سرکاری دورہ کرینگے،افغان قیادت سے ملاقاتوں میں مفاہمتی عمل کی بحالی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اگلے ہفتے افغانستان کے سرکاری دورے پرجائیں گے جہاں ان کی افغان صدر اشرف غنی،چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ افغانستان کے آرمی چیف اور دوسرے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہونگی۔جنرل راحیل شریف کی افغانستان میں ایساف اور امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ان ملاقاتوں میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی بحالی،پاک افغان سرحدی صورتحال اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔جنرل راحیل شریف افغان قیادت کو پاکستان کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان دو سے تین ماہ میں مزاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes