ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے عوام ہزاروں پوسٹ کارڈ امریکی صدر اور انتظامیہ کو بھیجیں گے

Published on December 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

index
کراچی ( یواین پی) 12سال اور 9ماہ سے انصاف اور وطن واپسی کی منتظر قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی مہم کے سلسلے میں آج صبح گیارہ بجے سے عیسیٰ نگری ، سرشاہ سلیمان روڈ پرعافیہ موومنٹ ، پاکستان کے تحت ’’عافیہ رہائی دستخطی مہم کیمپ‘‘ لگایا جائے گا۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کرسمس اور نئے عیسوی سال کے آغاز کے موقع پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے عوام ہزاروں پوسٹ کارڈ پر دستخط کرکے امریکی صدر اور انتظامیہ کو بھیجیں گے جس میں اپیل کی گئی ہے کہ پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ان کی بے گناہی کی بنیاد پر رہا کرکے پاکستانی اور امریکی عوام کے درمیان دوستی کا مضبوط رشتہ استوار کیا جائے جو کہ دنیا بھرمیں امن اور انصاف کی جدوجہد کرنے والی عالمی سول سوسائٹی کی جدوجہد کو تقویت پہنچانے کا سبب اور معاون بھی ثابت ہو گی۔عافیہ رہائی دستخطی مہم کیمپ میں سول سوسائٹی اور عافیہ موومنٹ کے رضاکار عوام سے رابطے کے فرائص سرانجام دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy