پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر شب خون مارنے کیخلاف تحصیل بالاکوٹ کی پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے حکمت عملی مرتب کر لی

Published on December 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 557)      No Comments

Capture
بالاکوٹ( یواین پی)صوبائی حکومت کی جانب سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر شب خون مارنے کیخلاف تحصیل بالاکوٹ کی پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے حکمت عملی مرتب کر لی،ممکنہ حکومتی اقدامات کیخلاف اراکین پن کا اجلاس مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کر لیا،تفصیل کے مطابق پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کا پہلا باضابطہ اجلاس گزشتہ روز بالاکوٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سکولز مالکان اور پرنسپلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس میں پن کے صدر صابر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے ممکنہ طور پر اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق شرکاء اجلاس کو آگاہ کیا گیا،انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت جو پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر شب خون مارنے کا ارادہ رکھتی ہے وہ ایسا کبھی نہیں ہونے دینگے اور اصولوں و قواعد سے ہٹ کر کسی بھی جارحانہ اقدام کو قبول نہیں کیا جائیگا،اجلاس سے پن کے جنرل سیکرٹری محمد عارف خان نے خطاب کرتے وئے اتحادو یک جہتی پر زور دیا انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی اہمیت اور ان کے فعال کردار سے انکار قطعی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو درپیش مشکلات و لاحق خدشات دور کرنے کے بجائے ان کے حقوق صلب کرنے کی ہر گز کوشش نہ کرے انہوں نے کہا کہ اگر ان کے حقوق پر شب خون مارنے کی کوشش کی تو وہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے،شرکاء اجلاس میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے عہدیداران طاہر الملک،سراج خان،اور دیگر ممبران نے بھی خطاب کیا اور سکولوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی،اس موقع پر مقررین نے پن کے کامیاب اجلاس کے انعقاد پر جنرل سیکرٹری محمد عارف خان اور پن کے دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا،اجلاس میں ایس ایچ او بالاکوٹ محمد ارشد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ،ایس ایچ او بالاکوٹ محمد ارشد خان نے سیکورٹی کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes