معلوم ہے فوجی پریڈ پر حملہ کس نے کیا، حسن روحانی

Published on September 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

تہران: (یواین پی) ایرانی صدر نے امریکا پر دادا گیری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ معلوم ہے فوجی پریڈ پر حملہ کس نے کیا، خلیجی ملک امریکی پشت پناہی سے ایران مخالف عرب گروہوں کو عسکری اور مالی امداد دے رہے ہیں۔ایرانی صدر حسن روحانی امریکا پر برس پڑے، امریکا پر داداگیری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔ گزشتہ روز پریڈ پر حملے کے بارے میں صدر روحانی کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ حملہ کس نے کیا۔۔عرب گروپس کو خلیجی ممالک امریکا کی مدد سے سپورٹ کر رہے ہیں۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ واشنگٹن کو غلط راستہ چننے پر پچھتاوا ہو گا، امریکا عالمی بدمعاش بنا ہوا ہے جو طاقت کے زور پر راج کرنا چاہتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy