بلاول بھٹو کا بسمہ کی ہلاکت کی خود تحقیقات کرنے کا اعلان

Published on December 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

011
کراچی (یواین پی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 10 ماہ کی معصوم بچی کی ہلاکت کی خود تحقیقات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپتال کے ٹراماسنٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے آئے بلاول کے پروٹوکول کی وجہ سے اسپتال کے دروازے بند کر دیے گئے تھے۔اس دوران کسی بھی مریض یا ان کے لواحقین کو اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ لیاری کی 10 ماہ کی بسمہ کو اس کا باپ گود میں اٹھائے ادھر ادھر بھاگتا رہا کہ کوئی اسے اندر جانے دے مگر اسے اجازت نہ ملی جس پر بچی دم توڑ گئی۔میڈیا پر خبر چلنے کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچی کی ہلاکت کا سن کر صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود جانچ کریں گے کہ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ کیسے پیش آیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes