مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ 31جولائی کو منائی جائے گی

Published on July 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 854)      No Comments

33اسلام آباد(یو این پی) بابائے قوم ، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی ہمشیرہ ، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 121ویں سالگرہ 31جولائی کو ملک بھر میں قومی جوش و جذبے اور انتہائی عقیدت و احترام سمیت بھر پور طریقے سے منائی جائے گی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ، نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مادر ملت کی تحریک پاکستان میں اپنے بھائی کے شانہ بشانہ جدو جہد سمیت ملک و قوم کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ مادر ملت جنہیں شمع جمہوریت کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے نے برصغیر کی مسلم خواتین کو مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں اہم کردار ادا کرنے سمیت انہیں مردوں کے شانہ بشانہ تکمیل پاکستان کی جدو جہد میں عملی طور پر شریک کیا ۔ محترمہ فاطمہ جناح نے عمر رسیدہ ہونے کے باوجود قوم کے پر زور اصرار پر وطن عزیز کی صدارت کے عہدہ کیلئے صدر ایوب خان کے مقابلے میں الیکشن لڑا لیکن انہیں خفیہ ہاتھوں نے شکست سے دوچار کر دیا ۔ وہ 31جولائی 1893 ء کو کراچی میں پیدا ہوئی اور 74برس کی عمر میں 9جولائی 1967ء میں وفات پاگئی ۔ مادر ملت کے یوم ولادت اور سالگرہ کے موقع پر قرآن خوانی کی محافل کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں شہدائے تحریک پاکستان سمیت وطن عزیز کی سلامتی ، استحکام ، خوشحالی ، فلاح کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题