ضلع اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں ریونیو خدمت کچہریوں کا انعقاد

Published on September 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز)نگران پنجاب حکومت کی زیر ہدائیت اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی زیر نگرانی ضلع اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں ریونیو خدمت کچہریوں کا انعقاد۔اسسٹنٹ کمشنراوکاڑہ چوہدری غلام مصطفی جٹ،اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد چوہدری ضیاء اللہ اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور مجاہد ظفر میکن نے کھلی کچہری میں آنے والے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات جاری کئے ڈپٹی کمشنرڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا تواتر سے انعقاد لوگوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل کو مقامی سطح پر فوری حل کرنے کی ایک موثر اور جامع حکمت عملی ہے ریڈ ٹیپ ازم کے خاتمہ کی انتظامی کاوش کے فوائد،شہریوں کے مسائل کے حل کی جانب ایک مثبت قدم ہے ہمیں لوگوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے جس حد تک بھی جانا پڑا ہم جائیں گے اور لوگوں کے ریلیف کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری جہاں لوگوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کی ایک کاوش ہے وہیں پر عام لوگوں کو سرکاری دفاتر سے متعلقہ مسائل و مشکلات کے حل کے لئے ایک موثر پلیٹ فارم ہے ریونیو کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی درخواستوں پر فوری ایکشن کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں اور اس سلسلہ میں ان سے رپورٹ بھی طلب کی جاتی ہے تاکہ لوگوں کے مسائل اور مشکلات مستقل بنیادوں پر حل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تما م وسائل بروئے کار لائیں افسران اوپن ڈور پالیسی پر عمل در آمد کرتے ہوئے اپنے دفاتر سے متعلقہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog